Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
تازہ ترین

جلال آباد:پاکستانی قونصل خانے کے باہربھگدڑ سے 11خواتین ہلاک

0 seconds of 34 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:34
00:34
 
افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب بھگدڑ سے 11 خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستانی قونصل خانے کے قریب سٹیڈیم میں ہزاروں افراد ویزے کی درخواست دینے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
ننگرہار کے صوبائی دارالحکومت جلال آباد کے سٹیڈیم میں جمع افراد جب وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے تو بھگدڑ  مچی اور کئی افراد کچلے گئے۔
مقامی  ہسپتال کے ترجمان ظاہر عادل نے کہا ہے کہ واقعے میں آٹھ خواتین سمیت دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی حکام نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
پاکستانی قونصل خانے نے سات مہینے کے وقفے کے بعد ایک ہفتہ پہلے ویزے کے اجرا کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
صوبہ ننگرہار اور اس کے قریبی صوبوں سے لوگ ویزے کے لیے اپلائی کرنے کے لیے صبح سویرے جمع ہوئے تھے۔

شیئر: