پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سیاست میں آنے کے بارے میں اپنے شائقین سے سوال کیا ہے کہ وہ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے لکھا کہ ایک دن وہ سیاست میں آنے کے بارے میں سوچیں گے کیونکہ وہ اپنے ملک کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ بہت بڑا ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
باکسر عامر خان کی عمران خان کو باکسنگ میچ دیکھنے کی دعوتNode ID: 422196
-
پاکستانی باکسر عامر خان کی انڈین ’پاور کپل‘ سے ملاقاتNode ID: 429881
-
عامرخان اور حسین شاہ کا جھگڑا کیوں؟Node ID: 471921
’باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ان سے کئی بار پوچھا گیا ہے کہ آیا وہ پاکستان کی سیاست میں آئیں گے۔ تو ایک کھلاڑی اور ملک کے سفیر کے طور پر یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ مجھ سے سیاست میں حصہ لینے کے لیے پوچھا جاتا ہے۔ درحقیقت میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ان کے ساتھی باکسر چیمپئن میننی پکیاؤ نے فلپائن کے بہت کام کیا ہے اور وہ بھی ان کی طرح اپنے ملک کی خدمت کر سکتے ہیں۔
’میں کئی سیاستدانوں اور جرنیلوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہوں، اور ان سے ملک کے کئی معاملات پر اتفاق بھی کیا ہے اور اختلاف بھی، میرا دل صاف ہے اور میں پاکستان کی بہتری چاہوں گا۔ دیکھتے ہیں کہ معاملات کس طرف جاتے ہیں۔ میرے ساتھی اور چیمپئن میننی پکیاؤ بھی سیاست میں آئے تھے۔‘
1/4 I have been asked numerous times if I would join politics in Pakistan. Being a sports man and being an ambassador for the country, I’m honoured to asked if I would take part in politics, in fact I would love to help the country.
— Amir Khan (@amirkingkhan) October 20, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں اور کئی شعبوں میں بڑے پیمانے پر مدد کریں گے۔
’ہم سب نے ایک دن اس دنیا کو چھوڑ کے جانا ہے چھوڑ دیں گے، چونکہ ہم اب یہاں ہیں تو ہمیں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔‘
سیاست میں آنے اور نہ آنے کے بارے میں ٹوئٹر پر کئی صارفین نے ان کو مشورے دیے ہیں۔
ایک صارف ملک نے لکھا کہ پاکستان کی سیاست میں نہ جائیے کیونکہ پاکستان کی عوام کی نظر میں سیاست دانوں کا بہت برا تاثر ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’سچی بات یہ ہے پاکستان کے سیاست دان یہ نہیں چاہیں گے کہ آپ سیاست میں آئیں۔ آپ سیاست آئے بغیر بھی ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔‘

ایک اور صارف علی خان نے کہا بہتر ہے کہ آپ پاکستان کی سیاست سے دور رہیں اور کھیل کے میدان میں پاکستان کی مدد کریں۔
’پاکستان میں باکسنگ کے لیے بین الاقوامی معیار کے اریناز بنائیں، مقامی باکسرز کی تربیت کریں، پاکستان میں باکسنگ لیگ کا اہتمام کریں اور یہاں پر بین الاقوامی باکسنگ کے انعقاد کے لیے ہماری مدد کریں۔‘

ہارون عارف نامی صارف نے کہا کہ ’سیاست میں آنے اور نہ آنے کا فیصلہ آپ کا ہے لیکن میں آپ کو بتا دوں کہ پاکستان کے آئین کو اصلاحات کی ضرورت ہے اور آپ کی طرح جوان اور بہادر لوگ ہی یہ کر سکتے ہیں، بیسٹ آف لک چیمپ۔‘

ڈینی رائٹ نامی صارف نے لکھا کہ ’اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کوئی بہتری لا سکتے ہیں تو پھر جائیے۔ آپ کے لیے نیک خواہشات۔‘












