Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جمانا الراشد ایس آر ایم جی کی نئی چیف ایگزیکٹیو مقرر

لندن کی سٹی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل جرنلزم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ ( ایس آر ایم جی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو جمانا راشد الراشد کو گروپ کا نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے صالح بن حسین الدویس کی جگہ لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمانا الراشد نے 2013 میں لندن کی سٹی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل جرنلزم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے 2011  میں لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کیا۔
اس سے پہلے میڈیا ایڈوائزر اور میڈیا کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

شیئر: