Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

عرب نیوز کے جاپان ویب ایڈیشن کا آغاز

عرب نیوز کے پاکستان ایڈیشن کی کامیابی کے بعد جاپانی زبان میں شائع ہونے والا یہ دوسرا غیر ملکی ایڈیشن ہے۔
مشرق وسطیٰ کے نامور انگریزی اخبار ’عرب نیوز‘ نے جاپان آن لائن ایڈیشن کا آغاز کر دیا ہے، جو جاپانی اور انگریزی زبان میں شائع کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جاپان ایڈیشن سعودی عرب اور جاپان کے درمیان  خوشگوار کاروباری، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کی علامت ہے۔
عرب نیوز جاپان کی ویب سائٹ (www.arabnews.jp) کی لانچ جاپانی بادشاہ ناروہیتو کی تاج پوشی کی تقریب والے دن رکھی گئی ہے۔
عرب نیوز کے نئے ویب ایڈیشن کا مقصد جاپان اور سعودی عرب کے درمیان کاروبار، حالات حاضرہ اور فنون لطیفہ پر معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والی لانچ میں شرکت کے دوران جاپانی وزیر دفاع نے سعودی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ایڈیشن کے ذریعے بہت سے جاپانی اپنی زبان میں عرب دنیا کے بارے میں جان سکیں گے۔
’ہم بہت سارا تیل جاپان سے درآمد کرتے ہیں اور ٹویوٹا گاڑیاں برآمد کرتے ہیں، لیکن ہمارے تعلقات کو اس سے آگے جانے کی ضرورت ہے۔‘
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع میں جاپان بہتر کردار ادا کر سکتا ہے۔
عرب نیوز کے پاکستان ایڈیشن کی کامیابی کے بعد جاپانی زبان میں شائع ہونے والا یہ دوسرا غیر ملکی ایڈیشن ہے۔
عرب نیوز جاپان پر شائع ہونے والا مواد زیادہ تر مشرق وسطیٰ اور جاپان کے حوالے سے ہو گا۔
عرب نیوز سعودی ریسرچ اور مارکیٹنگ گروپ (ایس آر ایم جی) کا حصہ ہے۔ عرب نیوز کا اخبار چالیس سال سے زائد  کے عرصے سے سعودی عرب اور خطے میں شائع ہو رہا ہے۔
عرب نیوز کے چیف ایڈیٹر فیصل عباس نے جاپان ایڈیشن کا اعلان ٹوکیو میں جی1 گلوبل کانفرنس کے دوران کیا تھا۔
فیصل عباس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عرب نیوز کی نئی سروس دونوں ممالک کی ثقافت کو سمجھنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔  

شیئر: