Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

گلگت بلتستان: فالکن کا غیر قانونی شکار، 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں سے دو افراد 2014 میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں سزا بھگت چکے ہیں (فوٹو: وائلڈ لائف جی بی)
وائلڈ لائف بلتستان ڈویژن اور دیوسائی نیشنل پارک کے سٹاف نے ایک مشترکہ کارروائی میں سکردو سے چار افراد کو پالتو کبوتروں اور دیگر آلات کی مدد سے فالکن کا غیرقانونی شکار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
گرفتار افراد سے ممنوعہ شکار کردہ چار فالکن، دو پالتو کبوتر، ریشمی ڈوری، جال، غلیل اور پھندے وغیرہ قبضے میں لے کر انہیں وائلڈلائف میجسٹریٹ/ ڈی ایف او وائلڈ لائف بلتستان محمد اکرم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کا نام  مسمیان جمشید گل ولد انعام گل، شیر علی خان ولد روزی خان ساکنان ملاکنڈ اور حاکم خان ولد عطا اللہ خان و امیراللہ ولد علی محمد ساکنان میانوالی ہے۔
تمام شہادتوں، گواہان اور ملزمان کے اعترافی بیان کے بعد وائلڈ لائف مجسٹریٹ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو ایک ایک ماہ جیل اور 52 ہزار روپے اور دیگر دو ملزمان پر دو دو ماہ جیل اور 32 ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزا سنا کر انہیں جیل بھیج دیا۔
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید دو دو ماہ جیل کی سزا بھگتنا ہوگی۔
واضح رہے کہ مسمیان جمشید گل اور شیر علی ساکن ملاکنڈ اس سے قبل 2014 میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں گرفتار ہوکر سزا بھگت چکے ہیں۔

شیئر: