Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سوشل میڈیا پر نایاب نسل کے جانور کی وڈیو وائرل

وڈیو میں نظر آنے والے جانور کو ’الزریقا‘ کہا جاتا ہے۔(فومو عاجل)
سعودی محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے سوشل میڈیا پر وائرل عجیب و غریب جانور کے وڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے کا کہنا ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والے جانور کو ’الزریقا‘ کہا جاتا ہے۔
اس کا شمار ان جانوروں میں کیا جارہا ہے جن کی نسل نایاب ہوتی جارہی ہے۔ 
محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سوشل  میڈیا پر وائرل وڈیو کے حوالے سے لوگ  طرح طرح کے سوالات کررہے ہیں اور مختلف خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
بیان میں محکمے کا کہنا ہے کہ یہ جانور جنوبی مکہ مکرمہ اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور یہ رات کے وقت نکلتا ہے۔ اس کی نسل ناپید ہوتی جارہی ہے۔

شیئر: