شاہ سلمان مرکز نے کورونا ٹیسٹنگ آلات یمن بھیج دیے
شاہ سلمان مرکز نے کورونا ٹیسٹنگ آلات یمن بھیج دیے
ہفتہ 3 اکتوبر 2020 19:04
پی سی آر مشینوں سے کورونا کو قابو کرنے میں مدد ملے گی (فوٹو: ٹوئٹر)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پی سی آر کی پانچ مشینیں، دوائیں اور طبی سامان یمنی وزارت صحت کو بطور تحفہ دیا ہے۔ ان کی مدد سے نئے کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج میں مدد ملے گی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ مشینیں، دوائیں اور طبی سامان مارب، المھرۃ، شبوۃ، سقطری اور الودیعہ میں پانچ مقامات پر تقسیم کیا جائے گا۔
یمنی وزیر صحت ڈاکٹر ناصر باعوم نے اس تحفے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یمنی وزیر صحت نے تحفے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
انہوں نے کہا کہ پی سی آر مشینوں کی بدولت کورونا وبا کو قابو کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔
مارب میں شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر عبدالرحمان الصیعری نے بتایا کہ شاہ سلمان مرکز جلد ہی مزید مشینیں، دوائیں اور طبی سامان مہیا کرے گا-
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے سوڈان میں سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے۔ سوڈان کے متاثرین میں 155 خیمے تقسیم کیے گئے۔ الدامر میں کھجوروں کے 65 کارٹن اور 47 خیمے متاثرین کو دیے گئے ہیں۔ امدادی سامان بحیرہ احمر کے طوکرعلاقے میں بھی تقسیم کیا گیا۔