Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

شاہ سلمان مرکز کا بیروت کے لیے کڈنی سینٹر کا تحفہ

المقاصد ہسپتال میں نیا سینٹر قائم کیا گیا ہے- فوٹو ایس پی اے
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بیروت میں المقاصد ہسپتال کے ماتحت کڈنی سینٹر کا افتتاح  کیا ہے۔ اس موقع پر لبنان میں متعین سعودی سفیر ولید بخاری بھی موجود تھے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق المقاصد ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بدر کو کڈنی سینٹر کے افتتاح کے بعد لبنان میں شاہ سلمان مرکز کے انچارج فہد القناص نے سینٹر کے حوالے سے ڈائیلسس کے طبی آلات، لوازمات اور دیگر امدادی سامان حوالے کیا۔  
سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شریک افراد نے ہسپتال میں کورونا یونٹ اور سینٹر کے ایک، ایک حصے کا دورہ کیا۔ یہاں انتہائی نگہداشت کے ریاض میڈیکل سینٹر کا بھی معائنہ کیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق المقاصد فلاحی انجمن کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل سنو نے کڈنی سینٹر کا تحفہ دینے پر سعودی عرب، اس کی قیادت، حکومت و عوام سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ مملکت نے اس قسم کا تحفہ ہمیں پہلی بار نہیں دیا۔ یہ تحفہ سعودی عرب اور لبنان کے برادرانہ تعلقات کی روشن علامت ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: