گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں ایوارڈز میں مامزد ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں جانتا ہوں کہ 2020 میرا سال ہے اس کے لیے مجھےکسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں ویسے بھی ابھی سال ختم ہونا باقی ہے۔‘
2020 is my year and I know it. Don’t need an award to know that. Aur abhi saal baaki hai...
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 19, 2020
کئی سوشل میڈیا صارفین نے عاصم اظہر کی اس ٹویٹ سے یہ اندازہ لگایا کہ شاید انہیں ایوارڈ میں نامزد نہ ہونے کا دکھ ہے جس کی وجہ سے وہ ایسی ٹوئٹس کر رہے ہیں۔ اس حولے سے گفتگو میں حصہ لینے والی ٹوئٹر صارف ایمن نے مزاحیہ جیف شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ ایوارڈز کے لیے نامزد نہ ہوں اور ایسی چیزیں پوسٹ کرنا شروع کردیں ہاں ٹھیک ہے بھائی چلتا ہے ہوتا ہے دنیا ہے۔‘

جہاں صارفین عاصم کی اس ٹویٹ میں طنز ومزاح کرتے نظر آئے وہیں ان کے مداحوں کی حوصلہ بڑھانے کے پیغامات بھی دیکھنے کو ملے۔ ٹوئٹر صارف وردہ کاظمی نے لکھا کہ ’بہت اچھا اگلا ایک نہیں کئی سال آپ کے ہیں صرف ایک ایوارڈ نہیں بتاتا کسی کا ٹیلنٹ بلکہ ٹیلنٹ خود بولتا ہے‘۔

عاصم اظہر اب تک 32 سے زائد گانے گا چکے ہیں۔ انھوں نے پاکستان سپر لیگ کے گذشتہ سیزن میں کراچی کنگز کے لیے گانا بھی گایا تھا اور اس کے علاوہ وہ پی ایس ایل کے پانچویں آفیشل ترانے ’تیار ہیں‘ میں بھی اپنی آواز سے لوگوں کو گرویدہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ٹوئٹر صارف نعیم نے لکھا کہ ’بھائی کورونا کا کہنا تھا کہ اگلا سال بھی کورونا کا ہے جبکہ آپ کہہ رہے ہو آپ کا ہے دونوں آپس میں بات چیت کر لو پھر بتا دینا کہ کس کا سال ہے۔‘









