Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی سفیر کی راحیل شریف سے ملاقات

سعودی سفیر نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے مطابق سنیچر کی شام خوش گوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی سفیر نواف المالکی نے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی ہے۔ 
اس سے قبل رواں ہفتے سعودی سفیر نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

شیئر: