Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

چچا زاد بھائی اور داماد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

واردات کےمحرکات جاننے کے لیےتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے جازان ریجن کی صامطہ کمشنری کے قریے میں رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے پر دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدھ چالیس سالہ سعودی شہری نے اپنے چچا زاد بھائی اور داماد کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی۔  
جازان پولیس نے بتایا کہ قتل اور خودکشی کے یہ دونوں واقعات صامطہ کمشنری کے قریے میں پیش آئے ہیں۔  
اطلاع ملتے ہی شواہد جمع کرنے کے لیے جرائم کا سراغ لگانے والی ٹیمیں جائے  وقوعہ پہنچ گئیں۔
قتل اور خودکشی کے واقعات انتہائی غصے کے عالم میں ہوئے۔ قتل کرنے والا بھی رشتہ دار تھا اور خودکشی کرنے والا بھی قریب ترین عزیز تھا۔ 
سیکیورٹی فورس کے اہلکار قتل کی گتھی کو سلجھانے میں لگے ہوئے ہیں۔ واردات کےمحرکات جاننے کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ 

شیئر: