Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

مکہ کے لیبر کیمپ میں غیر ملکی کارکن کی خود کشی

پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ میں ایک بنگلہ دیشی کارکن نے خودکشی کر لی ۔ کارکن کی پھندا لگی نعش اس کی رہائش سے ملی ہے۔
ویب نیوز سبق نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مکہ مکرمہ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ العزیزیہ کے علاقے میں کے ایک لیبر کیمپ میں غیر ملکی کارکن کی نعش پائی گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس لیبر کیمپ پہنچ گئی جہاں نعش رسی سے لٹک رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کارکن نے خودکشی کی تھی اس نے رسی کا پھندا بنا کر خود کو ہلاک کیا۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ نعش کو ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

شیئر: