Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سٹوکس پاکستان کے خلاف بقیہ میچز سے باہر

بین سٹوکس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ دونوں میچز نہیں کھیلیں گے۔ فائل فوٹو: کرک انفو
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے انگلینڈ اور ویلز کے کرکٹ بورڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بعض خاندانی وجوہات کی بنا پر بین سٹروکس اس ہفتے برطانیہ سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔  
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین سٹوکس انگلینڈ کے پاکستان کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، جو جمعرات 13 اگست اور جمعہ 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
سنیچر کو ختم ہونے پہلے ٹیسٹ میچ میں بین سٹوکس زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے تاہم انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں ہرا دیا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے نمایاں انگلش کھلاڑیوں میں کرس ووکس، بٹلر اور سٹورٹ براڈ تھے جنہوں نے بیٹنگ اور بالنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔

شیئر: