Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عجمان کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی

آگ نیو انڈسٹریل زون میں لگی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر) 
متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی  پھل اور سبزی منڈی میں بدھ  کی شام  زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ آگ نیو انڈسٹریل زون میں لگی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق عجمان میں شہری دفاع کے ادارے نے بتایا کہ صنعتی علاقے کے عوامی بازار میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

 شہری دفاع کے چار سینٹرز سے فائر بریگیڈ کی  ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے پہنچیی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عجمان شہری دفاع کا کہناہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امارات کی دیگر ریاستوں سے بھی آگ بجھانے میں مدد لی جائے گی۔ 

شیئر: