Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

آئل ٹینکر میں آگ پر قابو پانے کی کوشش

شارجہ کے ساحل کے قریب پانامہ کے ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی ہے۔ آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے متعلقہ ادارے کوشش کر رہے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق زمینی اور سمندری ٹرانسپورٹ کی وفاقی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات کے ساحل سے 21 میل دور پانامہ کے بحری ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے‘۔

ٹینکر میں تیل نہیں تھا، مرمت کے دوران آگ بھڑک اٹھی ( فوٹو: وام)

اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ٹینکر کی طرف سے امداد کی کال آئی تھی، اس پر امدادی ٹیمیں فوری طور متحرک ہوئیں اور انہوں نے ٹینکر کے عملے کو وہاں سے نکال لیا۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’آئل ٹینکر پر تیل نہیں تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرمت کے کام کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی‘۔
 

شیئر: