پاکستان میں پولیس کے ان افسران اور جوانوں کو یاد کیا جا رہا ہے جو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کی قربانی دے کر اپنی یادیں پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسلام آباد سمیت ملک کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں و افسران کا تذکرہ کرنے والوں نے ’یوم شہدائے پولیس‘ کو ٹرینڈ لسٹ کا حصہ بنا ڈالا۔
مزید پڑھیں
-
’بڑے تو بڑے اب بچے بھی ٹرینڈز بنانے لگے‘Node ID: 496356
-
’کچن میں مصروف خواتین کا خیال کریں‘Node ID: 496391
-
’کیا یہ ہے وہ معیاری تعلیم جس کا وعدہ تھا‘Node ID: 496511
اس گفتگو کا حصہ بننے والے سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ خود پولیس سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس بھی اپنے بچھڑ جانے والے ساتھیوں کی یادیں تازہ کرتے دکھائی دیے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کی ایسی ہی ایک کوشش کو سوشل میڈیا پر خاصا سراہا گیا۔
ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے ایک پولیس کانسٹیبل سید ظفر رضا کی صاحبزادی کو پولیس موٹرسائیکل پر سوار کیا اور اسے خود چلا کر ڈسٹرکٹ پولیس آفس پہنچے۔
ایبٹ آباد کی مرکزی سڑک پر بھرپور پروٹوکول کے ساتھ سفر اور پھر پولیس آفس لائی گئی کمسن بچی سے متعلق سرگرمی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر نمایاں رہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی شہید پولیس کانسٹیبل ظفر شاہ کی بیٹی کو ان کے خواہش پر موٹر سائیکل پر دفتر لے جا رہے ہیں۔#PoliceMartyrsDay2020 pic.twitter.com/NoIrgkuXuz
— KP Police (@KP_Police1) August 4, 2020