Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

مکہ کا شاپنگ سینٹر سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیا گیا

کارکنوں میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج کی تصدیق ہوئی تھی۔(فوٹو سبق)
مکہ میں ایک مشہور شاپنگ سینٹر کو 10 دن تک مکمل صفائی اور سینیٹائزنگ کے بعد خریداری کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ شاپنگ سینٹر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کیا گیا تھا۔
اس شاپنگ سینٹر میں کام کرنے والے چند کارکنوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے بعد مثبت نتائج کی تصدیق ہوئی تھی۔

انتظامیہ نے خریداروں سے احتیاطی تدابیر کی خواہش کا اظہار کیا ہے(فوٹو: ٹوئٹر)

شاپنگ سینٹر کی انتظامیہ نے 10 دن کی بندش کے دوران  مکہ کی بلدیہ اور وزارت صحت کے مکمل تعاون سے پورے شاپنگ سینٹر کے ہر مقام کو سینیٹائز کر دیا ہے۔
شاپنگ سینٹر کی انتظامیہ نے خریداری کے لیے آنے والوں سے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی خواہش کا اظہار اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے۔
مکہ ہیلتھ کی جانب سے بھی شاپنگ سینٹر کے تمام ملازمین اور عوام سے ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
 

شیئر: