Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025

خود کشی کی کوشش کرنے والے عمرہ زائر کو بچالیا گیا

چیخیں سن کر لوگ مدد کو پہنچے تو عمرہ زائر کو زمین پر گرا ہوا پایا ( فوٹو: سبق)
مکہ میں خود کشی کی کوشش کرنے والے ایک عمرہ زائر کو بچا لیا گیا ہے۔ اس نے گلے میں رسی ڈال کر خود کشی کی کوشش کی تاہم اس کی چیخیں سن کر لوگ مدد کو پہنچ گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’ہوٹل کی پانچویں منزل سے عمرہ زائر کی چیخیں سنائی دے رہی تھیں، مدد کو پہنچنے والے لوگوں نے اسے زمین پر گرا ہوا پایا جبکہ اس کے گلے میں پھندا تھا‘۔
مکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’عمرہ زائر کو ہلال احمر کے ذریعہ الزاہر محلے میں واقع کنگ عبد العزیز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’خود کشی کی کوشش کرنے والے عمرہ زائر کے بھائی کہنا ہے کہ اس پر جادو کا اثر ہے۔ وہ نفسیاتی طور پر مریض ہے‘۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والا کس ملک سے تعلق رکھتا ہے‘۔
 

شیئر: