Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جوفرا آرچر دوسرے ٹیسٹ سے باہر

جوفرا آرچر نے بائیو سکیور رولز کی خلاف ورزی پر معذرت کی ہے (فوٹو:اے ایف پی)
انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیو سکیور رولز کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوفرا آرچر اب پانچ دن آئسو لیشن میں گزاریں گے اور اس دوران ان کا دو مرتبہ کووڈ 19 کا ٹیسٹ لیا جائے گا جو آئسولیشن کے لیے مقرر کیا گیا وقت ختم ہونے سے پہلے منفی آنا چاہیے۔
جوفرا آرچر نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے بائیو سکیور رولز کی خلاف ورزی پر معذرت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے جو کیا میں اس پر شرمندہ ہوں۔ میں نے نہ صرف خود کو بلکہ پوری ٹیم اور انتظامیہ کو خطرے میں ڈالا۔‘
جوفرا آرچر نے کہا کہ یہ ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کا مجھے بہت دکھ ہے، میں ایک بار پھر اپنے اس عمل پر معافی مانگتا ہوں۔'
 

شیئر: