بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ابھیشیک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔
راجیش ٹوپے نے بتایا ہے کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی کووڈ 19 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمان ہیما مالنی کی طبیعت کی ناسازی کی بات گشت کر رہی تھی جس ک جواب میں ڈریم گرل نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ یہ افواہ غلط ہے اور وہ صحت مند ہیں۔
— Hema Malini (@dreamgirlhema) July 12, 2020
ادھر بالی وڈ کے اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ ان کی ماں کی کورونا کی مثبت رپورٹ آئی ہے۔ ان گھر میں ان کے بھائی، بھابھی، اور بھتیجی کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے لیکن ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
قبل ازیں بالی وڈ ادکار امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشیک بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے تصدیق کی کہ ہسپتال پہنچائے جانے کے بعد متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
آٹھ ماہ کا بچہ ’خود کشی‘ کرنے والے جوڑے کے پاس بیٹھا روتا رہاNode ID: 491611
-
’ویکسین بولی لگانے والوں کے بجائے ضرورت مندوں کو دیں‘Node ID: 491626
اپنے پیغام میں انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ اہلخانہ اور ان کے سٹاف کو بھی کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کے عمل سے گزارا جا چکا ہے اور اب ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ جو بھی لوگ گزشتہ 10 روز کے دوران ان کے قریب رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنے ٹیسٹ کروا لیں۔
امیتابھ بچن کے پیغام کے کچھ دیر بعد ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہم دونوں میں معمولی علامات ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں۔

ممبئی کے نانا وتی ہستال میں داخل 77 سالہ بالی وڈ لیجنڈ کے کورنا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے اپنے پیغام میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تو سرحد کے دونوں جانب موجود ان کے فینز کی ترجمانی بھی کی۔

انڈین اداکارہ سونم کے آہوجا نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔

یونین ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر ہرش وردھان نے ے امیتابھ بچن کی ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں لکھا ’میں پوری قوم کے ساتھ مل کر آپ کی جلد صحتیابی کی تمنا کرتا ہوں۔ آپ اس ملک میں لاکھوں کے لیے سپرسٹار ہیں۔ ہم آپ کا اچھا خیال رکھیں گے‘۔
مارچ کے مہینے میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنا شروع ہوئے تو امیتابھ بچن نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے ’گھر پر قرنطینہ‘ کی مہر لگوا لی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے اپیل کی تھی کہ محفوظ اور محتاط رہیں اور اگر مثبت آ جائیں تو الگ تھلگ رہیں۔











