Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

کورونا کے مزید 3139 کیسز کی تصدیق

ایک دن میں 5 ہزار کے قریب افراد صحتیاب ہوئے (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ منگل 23 جون کو کووڈ19 کے مزید تین ہزار 139 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 144 تک پہنچ چکی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ایک ہی دن میں چار ہزار سات سو 10 افراد اس مرض سے شفایاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر ایک  لاکھ نو ہزار آٹھ سو 85 افراد اس مہلک مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
مقامی ویب نیوز ’سبق‘ نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا 39 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار تین سو 46 تک پہنچ چکی ہے۔

ریاض میں مریضوں میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں غیر معمولی کمی ہورہی ہے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاض میں دو سو 99 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ جدہ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی جہاں کورونا وائرس میں مبتلا تین سو 93 افراد پائے گئے، دمام میں مریضوں کی تعداد تین سو ایک رہی۔
مکہ میں کووڈ 19 میں مبتلا افراد کی تعداد دو سو 77 جبکہ قطیف میں دو سو 37، الخبر ایک سو 78، الظھران ایک سو 65، مدینہ ایک سو 56، خمیس مشیط ایک سو 22، طائف ایک سو 17، حائل ایک سو چھ، ابھا 91، نجران 70، وادی الدواسر 45، بریدہ اور حفر الباطن میں 42، 42 مریض سامنے آئے۔
بقیق کمشنری میں 30، الجبیل 28، بیشہ 25، عسیر 20، عنیزہ 19، راس تنورہ اور تبوک میں 18، 18 ، جازان 17، البکیریہ، بارق اور بیش میں مریضوں کی تعداد 14، 14 رہی جبکہ المضہ، احد رفیدہ اور رماح میں 12، 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
المذنب ، الرس اور صفوی میں مریضو ں کی تعداد 10، 10 جبکہ رجال المع، الحرجہ اور رفائع الجمش میں نو، نو افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
سعودی عرب کے دیگرشہروں میں مریضوں کی تعداد آٹھ سے ایک تک رہی جن میں 24 شہروں میں ایک، ایک مریض جبکہ 12 شہروں میں دو، دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے 52 ہزار نو سو 13 کیسز میں وائرس ایکٹو ہے جن کی حالت بہتر ہے اور انہیں مختلف مقامات پر کورونٹائن کیا گیا ہے جبکہ دو ہزار ایک سو 22 مریضوں کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو مسلسل اس بارے میں ہدایات دی جارہی ہیں کہ کورونا کے حوالے سے اگرچہ کرفیو اور لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ وائرس ختم ہوگیا اس لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے تاکہ خود اور دوسرے اس سے محفوظ رہ سکیں۔ وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی حالت میں معلومات یا امداد کے لیے ٹول فری نمبر 937 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے

شیئر: