Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

کورونا کے مزید 3393 مریض، 40 ہلاکتیں

دو ہزار سے زائد مریضوں کی حالت نازک ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں پابندیاں نرم کیے جانے کے بعد دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 393 رہی جبکہ 40 افراد اس وبائی مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 5 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کووڈ 19 سے مجموعی ہلاکتیں ایک ہزار 307 ہو گئی ہیں۔

کورونا   سے ہلاکتوں کی تعداد  ایک ہزار سے تجاوز کر گئی(فوٹو، سوشل میڈیا)

سعودی خبر رساں ایجنسی اور عرب میڈیا نے وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض میں جہاں گذشتہ ہفتے سے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو رہی تھی، میں اب کمی آنے لگی ہے۔
اتوار 22 جون کو ریاض میں مریضوں کی تعداد 438 رہی جبکہ جدہ میں 388، دمام 345، مکہ 269، قطیف 269، الھفوف 183،ِ مدینہ منورہ 169، خمیس مشیط 150، طائف 121، ابھا 79، حائل 77، حفرالباطن 65، ظھران 56،ِ صفوی 56، بریدہ 53، الجبیل 52، الخبر 46، المبرز 43، وادی الدواسر 42، ینبع 31، النماص 29، تبوک 27، عسیر 26، بیشہ 25، بقیق اور نجران میں 25، 25 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
عنیزہ میں مریضوں کی تعداد 21 رہی جبکہ شرورہ میں 20، راس تنورہ 16، الرس 12، الجفر، احدرفیدہ، الخفجی اور جازان میں 11، 11 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
مملکت کے دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد 10 سے لیکر ایک تک رہی جن میں سے 14 شہروں میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد ایک جبکہ 28 شہریوں میں 2 رہی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں زیر علاج 54 ہزار 523 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جنہیں مختلف قرنطینہ مراکز اور آئسولیشن سینٹرز میں رکھا گیا ہے جبکہ دو ہزار 45 افراد کی حالت نازک ہے جو مختلف ہسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز میں زیر علاج ہیں ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نافذ کیا جانے والا کرفیو اور لاک ڈْاون ختم کر دیا گیا تاہم کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ اس وبا کے مکمل خاتمے تک مقررہ ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں اور سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں نظر انداز نہ کیا جائے۔

شیئر: