سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے سعودی عرب میں حالات معمول پر لانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی پابندی کی پھر تاکید کی ہے۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے اعلان کررکھا ہے کہ اتوار 21 جون 29 شوال سے مملکت بھر میں حالات معمول پر آجائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کے باعث دیہی علاقے کو بند کرنے کا فیصلہ واپسNode ID: 486156
-
کورونا کے مریض ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئےNode ID: 486451
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حفاظتی ماسک کا استعمال، ہاتھوں کو پابندی سے صابن سے دھوتے رہنا، منہ اور ناک کو اچھی طرح سے ڈھکنا، انہیں نہ چھونا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ریستورانوں، بازاروں، پبلک مقامات، دفاتر اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے جسم کا درجہ حرارت 38 ٖ ڈگری سے زیادہ ہو تو ایسی صورت میں دفاتر، پبلک مقامات اور ریستوران وغیرہ جانے سے پرہیز کریں۔

سرکاری یا نجی اداروں میں داخل ہونے سے قبل اپنا درجہ حرارت چیک کرانے سے انکار نہ کریں۔ گھروں سے نکلتے وقت سینیٹائزز استعمال کریں۔
تجارتی مراکز، ٹرالیوں اور باسکٹس کو سینیٹائز کریں۔ بچوں کے پلے لینڈ بند رکھیں۔
فیملی اور غیر خاندانی تقریبات میں حد سے زیادہ تعداد میں شرکت نہ کریں۔ تقریبات گھروں کے اندر ہوں یا گیسٹ ہاؤسز یا زرعی فارموں میں ہوں کہیں بھی مقررہ تعداد سے زیادہ جمع نہ ہوں
