Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کورونا کے باعث دیہی علاقے کو بند کرنے کا فیصلہ واپس

متعلقہ حکام نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں باجماعت نمازیں بحال کی جائیں، تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے شمال مغرب میں واقع دیہی علاقے مرکز سعید الصوالحہ کو بند کرنے کا فیصلہ چند گھنٹے بعد واپس لے لیا گیا ہے۔
متعلقہ اداروں نے کورونا وائرس کے باعث دیہی علاقے میں باجماعت نماز معطل کرنے کے علاوہ  پورے علاقے کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کرنے کا فیصلہ تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متعلقہ حکام نے ہدایت کی ہے کہ ’مذکورہ علاقے میں باجماعت نمازیں بحال کی جائیں، تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں اور بند کرنے کی تمام تدابیر ختم کر کے معمولات بحال کیے جائیں‘۔
اس سے چند گھنٹے قبل بدھ کو مساجد بند کر دی گئی تھیں، علاقہے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں۔
بعد ازاں بدھ کو ہی فیصلہ واپس لے لیا گیا اورعشا کی باجماعت نماز کی طے شدہ ضوابط کے مطابق اجازت دی گئی۔

شیئر: