Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

خلیجی ممالک میں کورونا کے مزید7 ہزار کیسز

سوڈان میں مساجد کھولنے کی مشروط اجازت دے دی گئی(فوٹو، سوشل میڈیا)
خلیجی ممالک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7692 مصدقہ کیسز ریکارڈ ہوئے- جن سے متاثرین کی کل  تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 37  تک پہنچ گئی-
نئے مصدقہ کسیز میں سے  2425 کی حالت نازک ہے- مہلک وائرس سے اب تک خلیجی ممالک میں 2003 اموات ہوچکی ہیں جبکہ شفایاب افراد کی تعداد  244759  تک پہنچ گئی-
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 18 جون جمعرات کو 388 نئے کیسز رپورٹ ہوئے- جس سے امارات میں متاثرین کی کل تعداد  43752 ہوگئی-  مرنے والوں کی تعداد  298 اور شفا یاب کی 30241 ہوگئی-

امارات میں کورونا کے 388 نئے کیس درج کیے گئے (فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کویتی وزارت صحت کا کہناہےکہ گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران 541 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 38074 ہوگئی- وائرس سے دو افراد ہلاک ہوئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد  308 تک پہنچ گئی-
سلطنت عمان کی وزارت صحت نے بتایا کہ  739 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد 26818 ہوگئی- مرنے والوں کی کل تعداد  119 اور شفایاب افراد کی کل تعداد 13264 ہوگئی-
سکائی نیوز کے مطابق سوڈانی حکام نے جمعرات کو خرطوم میں مساجد اور گرجا گھر کھولنے کی اجازت دے دی-
سوڈان کے وزیر مذہبی امور نصر الدین مفرح نے کہا ہے کہ مساجد نمازوں کے لیے مخصوص شرائط کے ساتھ کھولی جاسکتی ہیں- مساجد کھولنے کے لیے سینیٹائزنگ، اذان اور تکبیر کے درمیان کا وقفہ کم کرنے، نماز ختم ہوتے ہی مساجد بند کرنے اور خطبہ مختصر دینے کی پابندی لگائی گئی ہے-
دریں اثناسعودی خبررساں ادارے  کے مطابق اردنی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی کل تعداد  1001 ہوگئی- متاثرین میں سے 4چار صحت یاب ہوگئے ۔اب تک شفایاب ہونےوالوں کی تعداد  678 تک پہنچ گئی-
تیونس میں4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کےبعد وہاں متاثرین کی تعداد 1132 ہوگئی- صحت یاب افراد کی کل تعداد  1006 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 50 ہوچکی ہے-

عمان میں 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے (فوٹو، سوشل میڈیا)

لبنان میں 18 جون کو 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 1495 ہوگئی- مرنے والوں کی کل تعداد  32 اور شفایاب افراد کی کل تعداد  944 تک پہنچ گئی-
فلسطینی وزارت صحت نے  بتایا کہ فلسطین میں کورونا کی دوسری لہر آگئی ہے- 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں- جس سے متاثرین کی کل  تعداد 750 تک پہنچ گئی ہے-
لیبیا میں انسداد امراض کے قومی مرکز نے بتایا کہ کورونا کے 16 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ دو صحت یاب ہوگئے-
 

شیئر: