Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

خلیجی ممالک میں کورونا کے کیسز 48954 ہوگئے

خلیجی ممالک میں کل ہلاکتیں 276 ہوچکی ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)
خلیجی ممالک میں کورونا کے مصدقہ کیس 48954 تک پہنچ گئے. پیر27 اپریل کو خلیجی ممالک میں کورونا کے 3076 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے.
متاثرین میں 259 کی حالت نازک ہے. خلیجی ممالک میں کورونا سے کل ہلاکتیں 276 ہوچکی ہیں.
سبق اورعاجل ویب سائٹ کے مطابق امارات نےاعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران نئے کورونا وائرس سے 490 نئے کیس رپورٹ ہوئے.

امارات میں کورونا وائرس سے 490 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں.(فوٹو گلف نیوز)

مختلف ممالک کے  6 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے. یہ لاعلاج امراض میں مبتلا تھے. امارات میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد  82 تک پہنچ گئی. 112 مریض پیر کو صحت یاب ہوئے. صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد  2090 تک پہنچ گئی.
امارات میں 8667 زیر علاج ہیں. چوبیس گھنٹوں میں امارات میں کورونا کے  29984 نئے ٹیسٹ ہوئے ہیں.
سبق ویب سائٹ کے مطابق مراکش میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد  4120 ہوگئی ان میں  55 نئے ہیں. وائرس سے ایک کی موت واقع ہوئی .اس طرح کل اموات 162 ہوگئیں.
وائرس سے 102 صحت یاب ہوگئے صحت پانے والوں کی کل تعداد  695 تک پہنچ گئی.

کویت  میں طبی عملے کے 105 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے.(فوٹو ٹوئٹر)

عراقی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا کے مزید 27 کیس رپورٹ ہوئے ہیں. وائرس سے ایک ہلاک ہوا ہے.  شفا پانے والوں میں 23 ہیں صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1286 ہوگئی ہے.کورونا سے کل متاثرین کی تعداد  1847 تک پہنچ گئی.
کویت کی وزارت صحت کے مطابق طبی عملے کے  105 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں.  یہ کویت میں کل طبی عملے کا ایک فیصد سے بھی کم ہے. ان کا تعلق کویت سمیت مختلف ممالک سے ہے.
فلسطینی وزیراعظم نے محمد اشتیہ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی کل تعداد 495 پر آکر رک گئی ہے کوئی نیا مریض ریکارڈ پر نہیں آیا ہے.
سوڈانی وزارت صحت کے  مطابق کورونا کے 38 نئے کیس ریکارڈ  کیے گئے ہیں. کل تعداد  275 تک پہنچ گئی. وائرس سے ایک ہلاک ہوا ہے.مرنے والوں کی کل تعداد 22 ہوگئی. ایک مریض صحت یاب ہوا ہے شفا پانے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی.
مصر میں کورونا وائرس کے  248 نئے کیس رپورٹ ہوئے. یہ ریکارڈ تعداد ہے. متاثرین کی کل تعداد  1602 ہوگئی ہے. کورونا سے  20 ہلاکتیں ہوئی ہیں.
سکائی نیوز کے مطابق لبنان میں 3 نئے کیس آئے  ہیں کل تعداد 710 ہوگئی.
سلطنت عمان میں 51 نئے کیس سامنے آئے جبکہ تیونس میں نئے 10 کیس درج ہوئے ہیں اور کل تعداد 949 ہوچکے ہیں.

شیئر: