Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

شہزادہ خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیر دفاع نے برطانیہ کا دفاعی نظام سعودی عرب کو ارسال کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع بن والاس کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
 دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں موجودہ صورت حال، عالمی مسائل اور خطے کی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
نائب وزیر دفاع نے برطانیہ کا دفاعی نظام سعودی عرب ارسال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دوسری طرف برطانوی وزیر دفاع نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون خطے کی سلامتی اور استحکام کا ضامن ہو سکتا ہے‘۔
شہزادہ خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع کے درمیان خطے کی سلامتی اور امن استحکام کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

شیئر: