Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں پانچ سالہ بچی کورونا سے صحت یاب

ریتال کی ماں اظہار مسرت کے لیے گلدستہ لے کر پہنچی ہوئی تھی- فوٹو سبق
 سعودی عرب میں پانچ سالہ  بچی نے کورونا وائرس کو  شکست دے دی ہے۔
عفیف ہسپتال کے عملے نے  وائرس سے صحت یاب ہونے  والے نو افراد کو فارغ کیا ان میں پانچ سالہ  سعودی بچی ریتال بھی شامل تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عفیف ہسپتال کے عملے نے ریتال کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا۔ اسے ہسپتال سے نکلتے وقت تحفہ بھی پیش کیا گیا-
اس موقع پر ریتال کی ماں اپنی بچی کے لیے گلدستہ لے کر پہنچی ہوئی تھی۔
عفیف ہسپتال نے بتایا کہ جن نو افراد کو منگل کو فارغ کیا گیا ان سب کو ہسپتال میں قیام کے دوران علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا۔
کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں منگل کو ہسپتال سے رخصت کردیا گیا-
طبی عملے نے انہیں ہسپتال سے رخصت کرتے وقت انہیں گلدستے پیش کیے۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا کہ عفیف میں کورونا سے دو نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جب کہ 12 صحت یاب ہوئے ہیں۔
عفیف میں کورونا سے کل متاثرین کی تعداد  25 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: