Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

شاہ سلمان اور عراقی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

برادرانہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا.(فوٹو العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزسےجمعے کو عراقی صدر برھم صالح نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی تعلقات کو نئے افق سے روشناس کرانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.
عراقی صدر نے شاہ سلمان کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد پیش کی جبکہ  شاہ سلمان نے عراق کے برادر عوام کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات کااظہار کیا.
عراقی صدر نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور اس کے قائد اعلی مملکت اور عراق کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں.
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.
العربیہ نیٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے عراقی وزیر خزانہ ڈاکٹر علی علاوی کو مختلف امور پر گفت و شنید کے لیے سعودی عرب کے دورے پر بھیجا ہے.
علاوی خطے میں اقتصادی حالات، سعودی عراقی تعلقات اور عراق میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی جیسے موضوعات پر مملکت کے اعلی عہدیداروں کےساتھ مذاکرات کریں گے.

شیئر: