Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

الریث کمشنری میں ژالہ باری کے خوبصورت مناظر

قدرت کے حسین نظارے بکھرے دکھائے دیتے ہیں.(فوٹو، سبق)
سعودی عرب کی الریث کمشنری میں بارش کے ساتھ  ژالہ باری کی وجہ سے ہونے والے خوبصورت مناظر نے لوگوں کو حیران کردیا. ژالہ باری کے بعد ایسا محسوس ہورہا تھا کہ الاسود پہاڑ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے.
 ویب نیوز سبق نے الریث کمشنری کے معروف پہاڑی سلسلے الاسود کے مختلف مقامات کی عکس بندی کی ہے جہاں قدرت کے حسین نظارے بکھرے دکھائے دیتے ہیں.

 یہ علاقہ بیشتر اوقات بادلوں میں گھرا رہتا ہے (فوٹو، سبق نیوز)

پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے الریث کمشنری ویسے ہی غیر معمولی قدرتی حسن سے مالا مال ہے. اس پر ہونے والی ژالہ باری کے بعد مناظر اور بھی زیادہ خوشنما ہو گئے.
الاسود پہاڑی سلسلہ معروف وادی لجب میں ہے جو 1800 میٹر پر پہلا ہوا ہے. علاقہ ہمہ وقت بادلوں میں گھرا رہتا ہے. اکثر وبیشتر اوقات اہل علاقہ بارش سے لطف اندوز ہوتے ہیں.

کثرت سے ژالہ باری نے لوگوں کو حیران کردیا(فوٹو، سبق )

شہری دفاع کی جانب سے جازان ریجن میں مقیم شہریوں اور غیرملکیوں کو ہدایات کی گئی تھی کہ ان دنوں موسم غیر متوقع رہے گا خاص کر پہاڑی علاقوں میں رہنےوالے خصوصی احتیاط برتیں.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: