Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

دس علاقوں میں بارش اور گرد وغبار متوقع

اتوار کو نجران میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی ہے.(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  ہیر 18 مئی کو سعودی عرب کے دس علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے. گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا ہے کہ پیر کو نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے  ساتھ بارش ہوگی.
بارش کے  ساتھ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی جبکہ مدینہ  منورہ، تبوک، ریاض، قصیم اور حائل میں مختلف مقامات بھی بارش اور آندھی کی زد میں ہوں گے.

بارش کے  ساتھ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی(فوٹو سبق)

مدینہ منورہ سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اتوار کو الحناکیہ، العلا، العیص، المھد، خیبر، ینبع، بدر اور وادی الفرع میں  رات 8 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتوار کو نجران میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی ہے. 
 سبت العلا شہر اور اس کے مضافات میں بھی ظہر سے عصر تک موسلا دھار بارش ہو تی رہی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے.

شیئر: