ریاض میں سب سے زیادہ 642 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں پیر کو کورونا کے دو ہزار 593 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاض میں سب سے زیادہ 642 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ میں 510 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے.
مملکت میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ پیر کو ایک دن میں مزید 3026 مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 748 ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ اور العربیہ کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ ’ نئے کیسوں کے بعد ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 57 ہزار345 ہوگئی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ' نئےمتاثرین میں 44 فیصد سعودی جبکہ 56 فیصد غیرملکی ہیں.ان متاثرہ مریضوں میں 75 فیصد مرد اور 25 فیصد خواتین ہیں۔'
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اس وقت ایکٹیو کیسز 28 ہزار 277 ہیں جن میں سے 237 مر یضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔‘
’گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وائرس سے 8 مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 320 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مدینہ منورہ 245، جدہ 305، دمام 174، الھفوف 147، الخبر133، طائف 64 ، قطیف 71، الدرعیہ 44، الجبیل 33 ،بریدہ 18 اور ظہران میں 34 افرد کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے.
سعودی عرب میں کورونا ٹیسٹنگ پروگرام کوبڑھا یا جا رہا ہے.(فوٹو سبق)
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا ٹیسٹنگ پروگرام کوبڑھا یا جا رہا ہے. اسے یومیہ 30 ہزار کوویڈ 19 ٹیسٹ تک لے جا یا جائے گا. اس وقت ایک دن میں پندرہ سےاٹھارہ ہزار کورونا کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں.
ترجمان نے کہا کہ ایک ماہ قبل مملکت میں ایک دن میں صرف پانچ سے چھ ہزار کورونا کے ٹیسٹ کیے جا رہے تھے.
انہوں نے پھر کہا کہ ’احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے اور تقریبات میں شرکت کے باعث بڑی تعداد میں لوگ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔'