Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

 بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کورونا  بے حد خطرناک

بلڈ پریشر کے مریضوں میں علامتیں شدت اختیار کر جاتی ہیں.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کورونا وائرس بے حد خطرناک ہے.
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ریاض میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ بلڈ پریشر کا مرض ان امراض میں سے ایک ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خطرہ ہے.
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا کا مرض لگنے کی صورت میں بلڈ پریشر کے مریضوں میں علامتیں شدت اختیار کر جاتی ہیں.
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر کے مریض نزاکت کو سمجھیں اور وزارت صحت ہدایات کی سختی سے پابندی کریں.
ڈاکٹر العبد العالی نے بلڈ پریشر کے مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ مقررہ دواؤں کی پابندی کریں. تناؤ والی سرگرمیوں اور باتوں سے دور رہیں. اطمینان کے لیے بلڈ پریشر چیک کرتے رہیں.

علامتیں نمودار ہوتے ہی صحت حکام سے فوری رابطہ کریں.(فوٹو ایس پی اے)

صحت بخش خوراک کی پابندی کریں. انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں اور کورونا وائرس کی علامتیں نمودار ہوتے ہی صحت حکام سے فوری رابطہ کریں.
وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہوجانے پر اس سے نمٹنا آسان ہوتا ہے. لہذا اس سلسلے میں لاپروائی کا مظاہرہ نہ کیا جائے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: