Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

غیر ملکیوں کو لوٹنے اور دیگر وارداتوں میں ملوث افراد گرفتار

کرفیو پاس کا دھندا کرنے والے دو تارکین کو بھی پکڑے گئے ہیں.(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ امن عامہ نے چوری، کرفیو کی خلاف ورزی اور غیر ملکوں کو لوٹنے والے افراد کو مختلف علاقوں میں گرفتار کیا ہے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ مقامی نوجوان کو معذوروں کا مذاق اڑانے پر اس وقت گرفتا رکرلیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کرکے صارفین کو یہ  سکھانے کی کوشش کی کہ اگر کرفیو کے دوران  اگر وہ باہر نکلے ہوئے ہوں اور سیکیورٹی فورس کی گاڑی ان کے قریب سے گزر رہی ہوتو بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ معذوروں جیسی حرکات شروع کردیں. پولیس یہ دیکھ کر آگے بڑھ جائے گی اور معذور سمجھ  کر کرفیو خلاف ورزی کا جرمانہ نہیں لگائے گی.
امن عامہ کے اہلکاروں نے 5 افراد پر مشتمل ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا جس نے 36 گاڑیاں چوری کی تھیں. غیرملکی ورکرز کو لوٹنے کے لیے 67 وارداتیں اور ایک ڈرائیور کو زدو کوب کرکے اس کی گاڑی نذر آتش کردی تھی.
ملزمان پر کرفیو کی خلاف ورزی اور چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی زندگی کو خطرہ لاحق کرنے کا الزام بھی ہے. وہ نشہ کیے ہوئے تھے اور خطرناک رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے. تفتیشی چوکی پررکے بغیر آگے بڑھ گئے تھے.
سیکیورٹی فورس نے موبائل سم کا دھندا کرنے والے ان تین غیرملکیوں کو بھی گرفتارکرلیا جو سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے نام پر موبائل سم نکلوائے ہوئے تھے.
امن عامہ کے اہلکاروں نے دو ایسے نوجوانوں کو گرفتار کیا جنہیں چیک پوسٹ پر رکنے کے لیے کہا گیا تھا مگر انہوں نے فرار کی کوشش کی تھی.
ناکہ بندی کرکے انہیں پکڑا گیا- تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے سو نشہ آور گولیاں اور دو شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں.

ایک  ڈرائیور کو ساھر کیمرے کو توڑنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا(فوٹو سوشل میڈیا)

سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے دو غیرملکیوں کو لوٹنے والے دو تارکین کو بھی حراست میں لیا ہے. غیرملکیوں کو ان کی منزل پر پہنچانے کے لیے گاڑی میں سوار کیا تھا پھر انہیں زدو کوب کرکے لوٹ لیا تھا.
پولیس نے ایک گاڑی کے ڈرائیور کو اس وقت گرفتار کرلیا جب اس نے شاہراہ پر نصب ساھر کیمرے کو توڑنے کی کوشش کی.
سیکیورٹی اہلکاروں نے کرفیو پاس کا دھندا کرنے والے دو تارکین کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے.
سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا جنہوں نے شاہراہ پر ایک گاڑی کے ڈرائیور کو روک کر اس پر دھار دارآلے سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی.

شیئر: