Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض میں راہگیروں کو لوٹنے والے سعودی گرفتار

کمپنیوں کے گوداموں ، دفاتر میں چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔
ریاض پولیس نے چوری کی وارداتوں اور راہگیروں کو لوٹنے میں ملوث دوسعودی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
کمپنیوں کے گوداموں ، دفاتر میں چوری کی وارداتوں کے علاوہ سڑکوں سے گزرنے والے راہگیروں سے لوٹ مار کرتے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری نے بتایا ’ متعدد کمپنیوں اور اداروں کے عہدیداروں نے پولیس اسٹیشنوں میں شکایات درج کرائی تھیں کہ ان کے گوداموں اور دفاتر سے قیمتی اشیا اور نقدی چوری کی جارہی ہیں‘۔

تفتیش کے بعد دونوں ملزمان نے اقبال جرم کیا ہے

’ راہگیروں نے شکایت کی تھی کہ انہیں ڈرا دھمکا کر ان سے قیمتی اشیا اور نقدی لوٹی جارہی ہے۔ واردات کرنے والے فرار ہوجاتے ہیں‘۔
 ترجمان نے بتایا کہ تمام شکایات کی بنیاد پر واردات کرنے والوں کا اسکیچ تیار کرایا گیا اور ان تک رسائی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس دوسعودی نوجوانوں تک پہنچ گئی جو عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں تھے۔ دونوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔
 ترجمان کے مطابق تفتیش کے بعد دونوں ملزمان نے اقبال جرم کرتے ہوئے چوری کی 14سے زیادہ واردا تو ںکا اعتراف کیا اور کہا کہ چار لاکھ ریال سے زیادہ حاصل کیے ۔ 
پولیس نے ملزمان کی فائل تیار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

شیئر: