Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

تیونس میں کورونا کا کوئی نیا مریض نہیں

’پیر سے تجارتی مراکز، کپڑوں کی دکانیں، بابر شاپس اور بیوٹی پارلر پر پابندی ختم کی جائے گی‘
تیونس میں آج پیر کو کورونا کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا، یکم مارچ سے آج تک ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
تیونس کی حکومت نے سخت احتیاطی تدابیر میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
تیونس کی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں کورونا کے پہلے مریض کا اعلان دو مارچ کو ہوا تھا، ملک میں اس وقت سے اب تک 1032 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تیونس کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے بیشتر مریض صحت یاب ہوگیے ہیں، اس وقت ہسپتالوں میں صرف 11 مریض زیر علاج ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ہفتہ سے انتہائی چھوٹے پیشوں پر پابندی ختم کردی گئی تھی جن میں دہاڑی کے مزدور، تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کارکن شام ہیں‘۔
بیان کے مطابق ’آج سے مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی مراکز، کپڑوں کی دکانیں، بابر شاپس اور بیوٹی پارلر پر پابندی ختم کی جارہی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ اقدام ان مثبت اشاروں کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن سے معلوم ہوا ہے کہ تیونس میں وائرس پر قابو پالیا گیا ہے‘۔
دوسری طرف تیونس کی حکومت نے کہا ہے کہ ’ملک کی مجموعی معیشت میں اس سال ریکارڈ مندی کی توقع ہے‘۔
’ملک کی آزادی سے لے اب تک یہ تاریخی مندی ہوگی جس کی شرح 4.3 فیصد متوقع ہے۔ سیاحت کے شعبے میں 1.4 بلین ڈالر کا نقصان ہوگا جبکہ کورونا کی وجہ سے 4 لاکھ افراد ملازمتوں سے فارغ کردیئے جائیں گے‘۔

شیئر: