ٹک ٹاک کی دنیا بھی عجیب ہے۔ اگر آپ کی وڈیوز وائرل ہو جائیں تو آپ ایک سال میں 50 لاکھ فالورز حاصل کر سکتے ہیں اور آپ انڈیا کو مشہور اداکاروں کے ساتھ فلم کرنے کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کو یہ سب باتیں ایک کہانی لگ رہی ہیں تو پھر آپ کو ٹک ٹاک پر مشہور سٹار جنت مرزا کے بارے میں معلوم نہیں۔
جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر تقریباً ساٹھ لاکھ فالورز ہیں۔ مسحور کرنے والے ڈائیلاگز، سلو موشنز کی وجہ سے جنت نے ایک سال میں ہی ٹک ٹاک پر پچاس ہزار فالورز حاصل کر لیے تھے۔
ویب چینل پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی پر اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ 'اُن کو بالی وڈ میں انڈیا کے مشہور اداکار کارتک آریان کے ساتھ کام کی کرنے کی پیش کش ہوئی تھی تاہم اُنھوں نے اس آفر کو قبول نہیں کیا۔'
مزید پڑھیں
-
ٹک ٹاک کے نئے حربوں میں اب وکس بھیNode ID: 452371
-
’ٹک ٹاک سٹارز کو کبھی ہراساں نہیں کیا‘Node ID: 454106
-
ویڈیو ٹک ٹاک سٹار کو موت کے قریب لےگئیNode ID: 461701
اس آفر کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ 'اُن کو انڈیا میں جا کر کام کرنا پسند نہیں ہے اور اُن کے والدین کی جانب سے بھی اُنہیں وہاں جا کر کام کرنے کی اجازت نہیں ملے گی اور اس کے ساتھ ساتھ اُن کا اپنا دل بھی نہیں مانتا۔'
جنت مرزا نے بتایا کہ 'اُن کو ایک ماہ قبل بالی ووڈ سے یہ آفر آئی تھی۔'
جنت مرزا نے کامیابی بہت ہی کم عرصے میں حاصل کی ہے۔ اُنھوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں پہلے ہی قدم رکھ دیا تھا۔
جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پہلی ایسی فنکارہ ہیں جن کے فالورز کی تعداد اتنی زیادہ ہے۔ بیک گراؤنڈ میں چلتے میوزک کے ساتھ ڈائیلاگز ادا کرتی ویڈیوز چند ہی منٹوں میں کئی لاکھ افراد دیکھ لیتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ان کے روپ بدلنے والی ویڈیوز کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔
