Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

’خدمت موعد‘ کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کا دائرہ وسیع

وزارت صحت ایکٹیو ٹیسٹ مہم چلائے ہوئے ہے. (فوڈوٹوئٹر)
 سعودی وزارت صحت نے کہا ہے(خدمت موعد) کے ذریعے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے اور رہے گا. اس مہم میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی سب شامل ہیں.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ  سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا کورونا ٹیسٹ ’خدمت موعد‘ کے ذریعے  کیا جارہا ہے. 
 مقامی شہری اور مقیم غیرملکی وزارت صحت کی ایپلی کیشن پرکورونا ٹیسٹ کے لیے پیشگی وقت حاصل کررہے ہیں اور ہیلتھ سینٹرز میں ان کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے.
وزارت صحت کے مطابق اگلے مرحلے میں اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا.
 دوسری طرف فیلڈ ٹیمیں گنجان آبادی والے محلوں اور شہروں میں موجود غیرملکی ورکرز کے کیمپوں میں ایکٹیو ٹیسٹ کررہی ہیں.اس سے کورونا کے کیسز بڑے پیمانے پر ریکارڈ پر آئے ہیں.
وزارت صحت کی ٹیمیں پیشگی حفاظتی تدبیر کے طور پر ایکٹیو ٹیسٹ مہم چلائے ہوئے ہیں.
وزارت صحت عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے انہی میں سے ایکٹیو ٹیسٹ بھی ہے. اس کا مقصد گھروں میں موجود کورونا کے مریضوں تک رسائی حاصل کرنا ہے.

ایکٹیو ٹیسٹ ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کررہی ہیں.(فوٹو ٹوئٹر)

ایسے لوگوں تک بھی رسائی حاصل کرنا ہے جن پر کورونا کی علامتیں ظاہر نہیں ہوئی ہیں تاکہ قبل از وقت مریضوں کی نشاندہی ہوجائے اور احتیاطی تدبیر کے طور پر انہیں الگ تھلگ کیا جاسکے.
ایکٹیو ٹیسٹ ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کررہی ہیں. ان ٹیموں میں صحت آگہی فراہم کرنے بھی شامل ہیں.
علاوہ ازیں معائنے کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کے سوالات کا ترجمہ کرنے والے افراد موجود ہیں.

اگلے مرحلے میں دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا.(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت صحت اس بات کی مسلسل تاکید کررہی ہے کہ اگر کسی کو وبا کی علامتوں کے حوالے سے کسی پر شبہ ہو تو وہ پہلی فرصت میں 937 پر رابطہ کرکے مطلع کردیا جائے.
وزارت صحت غیرملکیوں کو اس بات سے بھی مسلسل آگاہ کررہی ہے کہ شاہی فرمان کے مطابق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں اور غیر قانونی طور پر مقیمین کا کورونا سے مفت علاج کیاجارہا ہے.
کسی سے بھی شناختی کارڈ علاج کے حوالے سے طلب نہیں کیاجارہا ہے.

شیئر: