نئے مریضوں میں 14فیصد خواتین اور86 فیصد مرد شامل ہیں.
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے منگل کو یومیہ بریفنگ میں بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید9اموات ہوئیں.مرنے والوں کی کل تعداد 200 ہوگئی.
اس وقت ایکٹیو کیسز24620 ہیں.ان میں 143کی حالت تشویشناک ہے.
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق منگل کوسب سے زیادہ مریضوں کی جدہ میں تصدیق ہوئی جن کی تعداد 385 تھی.
مزید9اموات ہوئیں.مرنے والوں کی کل تعداد 200 ہوگئی.(فوٹو سبق)
ریاض میں 230، مکہ مکرمہ 337، الجیبل 120، مدینہ منورہ 25، دمام 141، بیش 14، العنیرہ 14،الخبر89، طائف 65، الدرعیہ 11،الھفوف 101، المجادرہ 6، الزلفی 5، الخرج 4،.ینبع،2 تبوک 8،الخرج 4 اور قریہ العلیا میں 12نئے مریض سامنے آئے ہیں.
الھدا، القریع،صفوہ، ضبا، القنفدہ اور لیلی میں ایک ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے.