Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

 اسلحے اور شیر کے ساتھ وڈیو وائرل، سعودی نوجوان گرفتار

سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو کلپ کا نوٹس لیا گیا ہے۔ فوٹو: عاجل
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سکیورٹی فورس نے اسلحے اور شیر کے ساتھ وڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک سعودی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار24 اور سبق نیوزکے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو کلپ کا نوٹس لیا گیا ہے۔ 
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان گھر کے احاطے میں جیپ پر بیٹھا ہوا ہے۔ اس کے برابر میں شیر موجود ہے اور وہ مشین گن سے فائرنگ کررہا ہے۔
وڈیو میں نوجوان مختلف قسم کے ہتھیاروں کی نمائش بھی کرتا نظر آرہا ہے۔
 سکیورٹی فورس نے وڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کو شناخت کے بعد اسے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ 

شیئر: