ایوکاڈو کو سپر فوڈ مانا جاتا ہے جو طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے: فوٹو شٹرسٹاک
کھانے پینے کی بات کی جائے تو ہم سب ایک موذی چکر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہمارے کھانے کا انتخاب ہمارے احساسات پر اور ہمارے احساسات ہمارے کھانے کے انتخاب پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایک اہم بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اچھا اور صحت افزا کھانا ہماری طبیعت کو بشاش رکھتا ہے اور صحت افزا کھانے کا مطلب ہے وہ خوراک جس میں جسم کے لیے تمام ضروری وٹامن، منرلز کے ساتھ کاربو ہائیڈرٹس خالص پروٹین اور صحت بخش چکنائی شامل ہو۔
ذہن میں رہے کہ کھانے کے دوران وقفے کو ایسے برقرار رکھیں کہ آپ کو زیادہ دیر تک خود کو بھوکا نہ رکھنا پڑے۔ اس سے خون میں ضروری شوگر اچانک کم نہیں ہوگی۔ شوگر کم ہونے سے ذہن کو زیادہ توانائی نہیں ملے گی اور نتیجتاً ایک غیر آرام دہ احساس آپ کو تنگ کرتا رہے گا۔
خوراک میں احتیاط سے صحت سے متعلق کافی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے: فوٹو پکسابے
یہ قابلِ ذکر ہے کہ ایسی خواراک یا سنیک جس میں شوگر زیادہ ہو۔اور جو آپ اس وقت کھاتے ہیں جب آپ کو طبعیت گری گری لگ رہی ہو۔ اس سے اچانک شوگر کی بہت زیادہ مقدار جسم میں آ جاتی ہے اور جسم اس اچانک اضافے کو کم کرنے کے لیے شوگر کو فوری طور پر استعمال کرلیتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح کی خوراک سے بھی شوگر کم ہو جاتی ہے۔
سورج کی روشنی بھی آپ کے لیے تھیریپی کا کام کرتی ہے اور آپ کو وٹامن ڈی فراہم کرتی ہے۔لہذا بالکونی پہ جائیں اور روزانہ آدھ گھنٹہ اسے نعمت سے فائدہ اٹھائیں بشرطیکہ یہ دھوپ قابلِ برداشت ہو۔ ورزش باقاعدگی سے کرنے سے بھی آپ کے موڈ پر اچھا اثر پڑتا ہے۔
دماغی صحت میں بہتری کے حوالے سے چند چیزوں کو بہت اہم مانا جاتا ہے جس میں ایک ہے۔
ایوکاڈو
یک اہم بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اچھا اور صحت افزا کھانا ہماری طبیعت کو بشاش رکھتا ہے: فوٹو شٹرسٹاک
انہیں سپر فوڈ مانا جاتا ہے۔ ان میں امائنو ایسڈ اور ٹرپپنوفین پایا جاتا ہے جو طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے اور دماغ میں سپروٹومنین ہارمون کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جبکہ اس میں کولین فولیٹ اور اومیگا 3 پائے جاتے ہیں جس سے دماغ صحت مند رہتا ہے۔ اومیگا 3 مچھلی،اخروٹ،السی کے بیج میں بھی پایا جاتا ہے۔
کیلا
ذہن میں رہے کہ کھانے کے دوران وقفے کو ایسے برقرار رکھیں کہ آپ کو زیادہ دیر تک خود کو بھوکا نہ رکھنا پڑے: فوٹو پکسابے
کیلوں میں وٹامن بی 6 وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو جسم میں سروٹونین اور ڈوپامین کی ضروری مقدار برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ کیلے میں فائبر کی موجودگی کی وجہ سے دماغ کو درکار مسلسل توانائی کے لیے شوگر کی آہستہ آہستہ فراہمی یقینی بن جاتی ہے جبکہ آنتوں میں صحت مند بیکٹریا کی افرائش میں بھی مدد ملتی ہے۔ وٹامن بی 6 گندم اور دالوں سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کدو کے بیج
کدو کے بیج سے پوٹاشیم اور وٹامن ای بھی ملتا ہے
ان میں کافی مقدار میں میگنیشم اور ٹرپٹپوفین پایا جاتا ہے جو بے خوابی کا شکار لوگوں کو نیند کی کمی دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بادام،کاجو اور ڈارک چاکلیٹ سے بھی میگنیشم حاصل ہو سکتا ہے۔
کدو کے بیج سے پوٹاشیم اور وٹامن ای بھی ملتا ہےجو ہڈیوں کے لیے ضروری ہے۔ یہ خون میں شوگر کی مقدار کے ساتھ ساتھ دل کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے۔