اکثر ہمارے ارد گرد موجود لوگ مشہور یا یوں کہیں کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے بہت زیادہ محنت کرتے نظر آتے ہیں مگر بہت ساروں کی قسمت ان کا ساتھ نہیں دیتی مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں۔
انہی میں سے ایک گلوکار طاہر شاہ ہیں جو اپنے ایک گانے 'آئی ٹو آئی' کی وجہ سے اتنے مشہور ہوئے کہ آج ہر کوئی ان کا نام جانتا ہے۔
جہاں ٹوئٹر اور فیس بک پر ہر جگہ کورونا وائرس سے متعلق معلومات اور خبریں موجود وہیں طاہر شاہ کی ایک ٹویٹ نے ٹوئٹر ٹائم لائنز کا موضوع ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔
ٹوئٹر پر شئیر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے اپنی آنکھوں کی تصویر کے اوپر تحریر کیا ہے کہ ’جلد آرہا ہے۔
#ComingSoon pic.twitter.com/yVoIMMtJdS
— TAHER SHAH (@TaherShahh) December 28, 2019
8 اپریل کو طاہر شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے نئے آںے والے گانے کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ '10 اپریل کو ہماری معصوم پریم کہانی منظر عام پر آ جائے گا۔'
One innocent love story will be revealed on April 10, 2020 pic.twitter.com/oErYOcDB4G
— TAHER SHAH (@TaherShahh) April 8, 2020
طاہر شاہ نے گذشتہ برس دسمبر کے آخر میں ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ان کا نیا گانا بہت جلد آرہا ہے۔ اس سے قبل گلوکار طاہر شاہ کے گانے 'ہیومینٹی لو' نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔
یہ گانا ریلیز ہوتے ہی لاکھوں لوگوں نے اسے دیکھا تھا۔ لیکن اب کی بار وہ ایسا کیا کرنے جا رہے ہیں؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی بے تابی اور بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔
ٹوئٹر صارف مریم قادر نے لکھا کہ 'ہم پہلے ہی کورونا کی وجہ سے پریشان ہیں اور یہاں طاہر شاہ اور ایک وبا کا بندوبست کر رہے ہیں۔'

روشن ڈسردا نے طاہر شاہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام لوگ جو وائرس سے بچ چکے ہیں انہیں اب اس وائرس سے خود کو بچانے کی ضرورت ہے۔'

ٹوئٹر صارف اکرام نے لکھا کہ عالمی ادارہ صحت نے یہ گانا سننے کے لیے انسانی کانوں کی حفاظت کے لیے 'ایر پلگز' کو لازمی قرار دیا ہے۔









