گذشتہ برس دسمبر میں کورونا وائرس چین میں سامنے آیا تھا تاہم اب یہ وائرس دنیا کے 200 کے قریب ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ اس وائرس سے متعلق نئی نئی تحقیقات اور احتیاطی تدابیر سوشل میڈیا پر ہر روز دیکھنے کو ملتی ہیں۔
لیکن کیا آپ نے کورونا وائرس کا انٹرویو دیکھا ہے؟
پاکستانی ٹوئٹر صارف صنوبر عباسی نے ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں مشہور کامیڈین ’’ سخاوت ناز ‘‘کو کورونا وائرس بنایا ہوا ہے۔ یہ تصویر نجی ٹی وی کے ایک انفوٹینمنٹ پروگرام سے لی گئی ہے۔
اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے صنوبر عباسی نے لکھا کہ پاکستانی میڈیا سب سے آگے نکل گیا اور کورونا وائرس کو بھی شکل دے دی۔
ٹوئٹر صارف عمر انعام نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے انتہائی قابل اور ماہر صحافی اور اینکر پرسن تعریف سمیٹنے کا کوئی بھی موقع جانے نہیں دیتے۔'
Our professional Journo’s and Anchors never let us miss an opportunity to praise them.
— Umer Inam (@ChUmerInam) March 28, 2020
ایک صارف عدنان رسول کا کہنا تھا کہ 'لگتا ہے آپ نے مصر کے ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں کورونا کا انٹرویو ابھی تک نہیں دیکھا۔'
Perhaps you missed Egyptian Corona interview.
— Adnan Rasool (@loose_cannon932) March 28, 2020
اسامہ خان نے اس تصویر کے جواب میں الحياة ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کی ویڈیو شئیر کی جس میں ایک شخص کو کورونا وائرس بنا کر اس کا انٹرویو کیا جا رہا ہے۔ اسامہ نے لکھا کہ یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ سب جگہ ہو رہا ہے۔
Its happens everywhere!pic.twitter.com/3XJjNwgw5Z
— Usama Khan (@Usama___Khan) March 28, 2020
کچھ روز قبل ہی سوشل میڈیا پر مصر کے ٹی وی چینل الحياة میں نشر کیے گئے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا جس میں ایک ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں عالمی وبا کورونا وائرس کا انٹرویو کیا گیا تھا۔
ٹی وی شو کے میزبا ن 'جابر القرموتی‘ نے ایک مہمان کو کورونا وائرس کی شکل دے کر اپنے پروگرام میں شامل کیا اور اس سے سوالات کیے۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ کورونا دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیاں لے چکا ہے ان حالات میں اس قسم کا مزاحیہ مواد تیار کرنا مناسب نہیں ہے تاہم کچھ کا کہنا تھا کہ اس میں کو مضحکہ نہیں۔
ٹوئٹر صارف نعمان عزیز کا کہنا تھا کہ 'جناب پریشانی کے اس دور میں جہاں سب لوگ کورونا کی وجہ سی پریشان ہیں ایسی چیزوں کو بطور انٹر ٹینمنٹ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

روہت ٹی کے نے بھی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ایک پولیس آفیسر کورونا ہیلمٹ پہن کر لوگوں کو آگاہی دے رہے ہیں اور لکھا کہ عوام کو گھر بیٹھانے کے لیے ایسا بھی کرنا پڑتا ہے۔









