Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

آج جمعے کو موسم گرد آلود رہے گا

بعض علاقوں میں حد نگاہ صفرہونے کاامکان ہے(فوٹو،سوشل میڈیا)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں موسم شدید گردآلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پرحد نگاہ صفر تک پہنچنے کا بھی امکان ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے جانے والے انتباہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ تبوک ، الجوف ، الحدود الشمالیہ ، حائل ، القصیم ، ریاض ، مدینہ منورہ اورمکہ مکرمہ کے علاقوں میں جمعہ کےروز موسم شدید گرد آلود رہے گا۔
شدید گردو غبار کے بعد بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے جبکہ بحرالاحمر کے جنوب مشرقی اور جنوب مغربی سمت تیزہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جس سے سمندر میں موجوں کی بلندی ایک سے ڈیڑھ میٹرتک ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گردوغبار سے بچنے کا خصوصی اہتمام کریں جن علاقوں میں گردوغبار کے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوجائے وہاں سفر کرنے والے گاڑیوں کو شاہراہ سے ہٹا کر مخصوص مقام پر پارک کریں

شیئر: