Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جمعہ کو مملکت کے کئی علاقوں میں گردو غبار کا طوفان متوقع

متوقع گردوغبار میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ( فوٹو عاجل نیوز)
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعہ کو تبوک، الجوف، حدود شمالیہ، حائل ریجنوں، مدینہ منور ہ کے شمالی اور القصیم کے شمالی و مغربی علاقوں میں گردو غبار کا طوفان آئے گا۔
مزمز کے مطابق الحصینی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس موقع پر  انتہائی احتیاط برتیں۔
آبادی سے باہر  جانے والے  لوگ خیموں کو مضبوط طریقے سے باندھنے کا اہتمام کریں۔ آبادی سے باہر جنگل میں تقریبات کے پروگرام ملتوی کردیے جائیں۔
الحصینی نے توجہ دلائی کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم، باحہ ، عسیر ، جازان ، شقراء، ساجر، عفیف، وادی الدواسر، سدیر اور الزلفی میں گردو غبار کا طوفان متوسط درجے سے زور دار درجے تک کا ہوگا۔
الحصینی نے کہا کہ ریاض، مشرقی ریجن اور ان کے درمیان علاقے میں گردو غبار کا بڑا طوفان آئے گا۔

 

شیئر: