پی ایس ایل فائیو کے اتوار کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کو جیت سے ہمکنار کرانے والے بین ڈنک اس وقت سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔
بین ڈنک کے چھکوں کی دھوم تو ایک طرف ان کے گراؤنڈ میں کھیل کے دوران ببل گم چبانے کا انداز بھی خاصا مقبول ہورہا ہے۔
لاہور قلندرز کی جیت کے بعد ٹوئٹر پر بین ڈنک کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر بین ڈنک کی ایک وڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے پنجابی زبان میں پاکستانیوں سے سوال کیا ’ہور کوئی ساڈے لائق؟‘
ٹوئٹر صارفین تو جیسے انتظار میں ہی بیٹھے تھے بین ڈنک کے اس منفرد انداز میں سوال پر سب نے اپنی فرمائشوں کی پٹاری کھول دی۔
ایک ٹویٹر صارف زین خان نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بھی یہ ببل گم چاہیے۔
— zain khan (@zainikhanpk) March 8, 2020
تاثیر حسین نامی صارف نے بھی بین ڈنک کی ببل گم میں ہی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کون سا ببل کھاتے ہیں؟

مسڑ پاکستان نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے پی ایس ایل 5 کی ٹرافی جیت کر دیں۔

حاضر کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے تو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے بین ڈنک کو بھی شہریت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

این ڈاٹ یوٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ بین ڈنک کی اس پرفارمنس کے بعد مینارِ پاکستان کو ان کے نام سے منسوب کر دینا چاہیے۔









