شاہ سلمان مرکز کا بنگلہ دیش کے لیے 50ٹن کھجوروں کا تحفہ
شاہ سلمان مرکز کی ٹیم ڈھاکا میں ادارے کے صدر دفتر میں موجود تھی۔ فوٹو اخبار 24
شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے پچاس ٹن کھجوروں کا تحفہ بنگلہ دیش کو پیش کردیا۔
اخبار 24کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے 50ٹن کھجوروں کاتحفہ بنگلہ دیش کی وزارت امداد و قدرتی آفات کے معاون سیکریٹری اکرم حسین ، قدرتی آفات کے ادارے کے ڈائریکٹر افتخار الاسلام، بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانے کے نمائندے احمد الحمدی ، بنگلہ دیشی وزارت خزانہ کے نمائندے کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر شاہ سلمان مرکز کی ٹیم بھی ڈھاکا میں قدرتی آفات کے ادارے کے صدر دفتر میں موجود تھی۔
تحفہ حوالے کرنے کی تحریری کارروائی کی گئی۔ سیکریٹری وزارت قدرتی آفات نے تحفہ وصول کرنے والی دستاویز پر دستخط کیے۔
شاہ سلمان مرکز برادر اور دوست ممالک کے ضرورت مندوں کو انسانی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیا ، امدادی سامان اور نقدی فراہم کرتا رہتا ہے۔ یہ تحفہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں