Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

شاہ محمود کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ کے اہم رکن ہونے کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت پر اپنے سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین مسئلہ کشمیر کو او آئی سی سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں وزرائے خارجہ کا مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شیئر: