Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے پیر کو ریاض کے ان کے دفتر میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزراء نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں وزراء نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: ٹوئٹر)

اس موقع پر سیکریٹری سیاسی و اقتصادی امور عادل بن سراج مرداد بھی موجود تھے۔
 

شیئر: