Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ٹنڈولکر کو تاج ہوٹل کے ویٹر کی تلاش

انڈیا کے سٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انٹرنیٹ صارفین سے تاج ہوٹل چنائی کے ایک ویٹر کو ڈھونڈنے میں مدد دینے کی اپیل کے ایک دن بعد تاج ہوٹل نے ٹنڈولکر کو مطلوب ویٹر کو تلاش کر لیا ہے۔
 تاج ہوٹل کے ویٹر نے سچن ٹنڈولکر کو ان کے کرکٹ کھیلنے کے دنوں میں کہنی کے ’گارڈ‘ کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
 
ٹنڈولکر نے ہفتے کو اپنے ٹوئٹر ہنڈل پر لکھا کہ ’کبھی اتفاقیہ ملاقات بھی یادگار ہو سکتی ہے۔ میری ایک ٹیسٹ سیریز کے دوران تاج ہوٹل چنائی میں ان کے عملے کے ایک فرد سے ملاقات ہوئی جس کے دوران میری ان سےکہنی کے ’گارڈ‘ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس بات چیت کے بعد میں نے اپنی کہنی کے گارڈ کا ڈیزائن تبدیل کر دیا۔۔۔ مجھے نہیں پتہ وہ اس وقت کہا ہے میں ان سے ملنا چاہتا ہوں۔  انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیا آپ ان کو ڈھونڈنے میں میری مدد کر سکتے ہیں؟ ‘
ٹنڈولکر کی ٹویٹ کے ایک دن بعد تاج ہوٹل نے عملے کے اس فرد کو ڈھونڈ نکالا۔
تاج ہوٹل کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹنڈولکر کو جواب دیا گیا کہ ’مسٹر ٹنڈولکر آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہمارے عملے کے فرد کے ساتھ ہونے والی یادگار ملاقات کو شیئر کیا۔ ہمیں اپنے عملے پر فخر ہے جنہوں نے ’تاج نس‘ کے کلچر کو اپنے آپ میں جذب کیا ہے۔  ہم نے اس فرد کو ڈھونڈ لیا ہے اور ہمیں آپ دونوں کی ملاقات کروانے میں خوشی ہوگی۔‘
ٹویٹ کے ساتھ ویڈیو پیغام میں کرکٹ کی تاریخ  کے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے کھلاڑی نے پورے واقعے کو بیان کیا ہے۔ 
’چنائی میں ہوٹل کے قیام کے دوران یہ واقعہ ہوا۔ میں نے کافی مانگی تو ایک ویٹر کمرے میں آیا اور کہا میں کرکٹ کے حوالے سے آپ کے ساتھ گفتگو کرنا چاہتا ہوں اگر آپ کی اجازت ہو۔ میں نے کہا کہ جی فرمائیے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں آپ کا بڑا فین ہوں اور جب بھی آپ آرم ’گارڈ‘ پہنتے ہیں تو آپ کے بلے کو گھمانے کا انداز تبدیل ہوجاتا ہے۔‘ وہ ہر گیند کو ریوائنڈ کرکے پانچ سے چھ منٹ دیکھتے تھے۔‘
تنڈولکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویٹر کی بات سن کر کہا کہ آپ دنیا کے واحد فرد ہیں جس نے اس مسئلے کی نشاندہی کی۔ ’آپ یقین نہیں کریں گے کہ میں گراؤنڈ سے واپس اپنے کمرے میں آیا اور اپنے کہنی کے ’گارڈ‘ کو اٹھایا اور اس کا ڈیزائن تبدیل کرایا۔‘

شیئر: